.gif) |
Telephone:- 1-514-970-3200 |
Email:-jawwab@gmail.com
|
مرکزی صفحہ پر
جانے کے لیے کلک
کریں |
پھل پھیپھڑوں
کے سرطان کیلئے مفید |
نئی
طبی تحقیق کے مطابق مختلف موسمی پھلوں کا متواتر استعمال پھیپھڑوں کے
سرطان کے خطرات کو 23 فیصد کم کر دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پھلوں اور
سبزیوں میں 5 مختلف نوعیت کی پروٹین نہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان سے
بچاتی ہے بلکہ سرطان کی دیگر اقسام کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی
ہے۔یورپین ای پی آئی سی نے پھیپھڑوں کے سرطان سے متعلق 10 مختلف
ممالک سے اکٹھے کئے جانے والے اعداد و شمار میں پھلوں کی مقدار،
پھلوں کی اقسام اور کھائے جانے والے عرصہ سے نتائج اخذ کئے۔ گرینڈ یا
کسنر رجسٹری اینڈ ولسن سکول آف پبلک ہیلتھ کی سینئر محقق ماریہ جوسی
سنپیج پیریزی کے مطابق پھلوں کے استعمال سے خاص طور پر سگریٹ نوش
افراد کو بہت فائدہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار جن ممالک سے لئے
گئے ان میں جرمنی، ڈنمارک، سپین، فرانس، یونان، ہالینڈ، اٹلی، ناروے،
برطانیہ اور سویڈن شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار میں پانچ لاکھ افراد کا
تجزیہ شامل ہے۔
|
نیم کے پتوں
سے چیچک کا علاج |
بیجنگ
۔چینی ما ہرین کی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق نیم کے پتوں کے استعما
ل سے چیچک جیسے مرض کا علا ج ممکن ہے۔ما ہر ین کا کہنا ہے کہ نیم کے
درخت پر تا زہ اگنے والے ننھے پتوں کو کھانے سے نا صرف چیچک بلکہ اس
کے ساتھ ساتھ خسرہ اور کیل مہا سوں سے بھی نجا ت پائی جا سکتی ہے۔ما
ہر ین کے مطابق نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پا ئے جا تے ہیں جو
جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور
کھجلی کو بھی ختم کر تے ہیں ۔تحقیق کے مطا بق نیم کے پتے ذائقے میں
انتہا ئی ترش ہو تے ہیں جنھیں کھا نا مشکل ہے لیکن ان معمولی پتوں
میں انسانی صحت کے لئے لاتعداد طبعی فوائد پو شیدہ ہیں۔ |
دار چینی کے
استعمال سے حیر ت انگیز طبی فوا ئد |
طبی
ماہرین کے مطابق دار چینی حیر ت انگیز طبی فوا ئد کی حا مل ہے اور اس
کا استعمال کئی خطر نا ک بیماریوں سے محفو ظ رکھ سکتاہے ۔دار چینی کے
فوا ئد پر کی گئی تحقیقا ت کے مطا بق روزانہ شہد کے ساتھ ایک چمچہ
دار چینی کا پاڈر استعما ل کرنے سے ہڈیو ں کے در د میں کمی واقع ہوتی
ہے ۔ تحقیقات سے یہ بھی ثا بت ہو ا ہے دار چینی خو ن میں کو لیسٹرو ل
کی سطح کو کم کر تی ہے ،جسم کومختلف انفکشنز سے بچا تی ہے جبکہ اس کے
مستقل استعما ل سے یا ددا شت بھی بہتر ہو تی ہے ۔ |
فالج کا علاج دریافت کرلیا گیا
|
امریکی
سا ئنسدا نوں نے دل کے دو رے کے نتیجے میں ہو
نے والے فالج کا علا ج دریافت کر لیاہے ۔طبی
ماہرین کا کہناہے کہ دل کے دورے کے نتیجے میں
انسانی دما غ کے بہت سے خلیے مر دہ ہو جاتے
ہیں جس کے باعث انسانی جسم مفلو ج ہو جا تا ہے
۔ امریکہ کی University of California میں کی
گئی اس تحقیق کے مطابق نئی دواکے ذریعے دما غ
کے مر د ہ خلیوں کو دوبا رہ فعا ل بنا یا جا
سکے گا جس کے بعد دما غ کا متاثرہ حصہ تیزی سے
صحت یاب ہو سکے گا ۔میڈیکل کے ماہرین نے کہا
ہے کہ اس دوا کے ذر یعے وہ ہزار وں افراد جو
فا لج کی وجہ سے معذور ی کا شکار ہوجا تےہیں
دو بارہ ایک بھر پور اور صحت مند زندگی گزا ر
سکیں گے۔ |
دانتوں کی سرجری دل کے دورے کا خطرہ |
برطانوی
محققین کے مطابق دانتوں کی سرجری کرانے کے بعد دل کے دورے اور فالج
جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ University College London
Eastman Dental Institute کے ڈاکٹر فرانسسکو کے مطابق اس تحقیق کا یہ
مطلب نہیں کہ دانتوں کی ہر سرجری کے بعد ایسے کسی خطرے کا سامنا ہو
تاہم ایسا ممکن ضرور ہے اس کے لیے پیش بندی کی ضرورت ہے۔ اس تحقیق
میں ماہرین نے ڈینٹل سرجری کرانے والے10ملین افراد کا مشاہداتی
مطالعہ کیاتاہم ان میں صرف ایک ہزار150افراد کو دانتوں کی سرجری کے
بعد ابتدائی 4ہفتوں میں ان خطرات کا سامنا کرنا پڑا |
|
|