|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
.gif) |
Telephone:- 1-514-970-3200 |
Email:-jawwab@gmail.com |
مرکزی صفحہ پر
جانے کے لیے کلک
کریں |
ماں کے دودھ
کے مزید فوائد: ایک تحقیق
|
آکسفورڈ کی
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چار ماہ تک ماں کا دودھ پینے والے بچوں
میں صحت کے مسائل کم ہوتے ہیں۔
اس ریسرچ میں دس ہزار ماؤں اور ان کے بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماں کا دودھ ماں اور بچے کے درمیان
بہتر تعلق کو فروغ دیتا ہے۔
اس تحقیق میں شامل ہونے والی ماوں سے کہا گیا کہ وہ پانچ برس کی عمر
سے اپنے بچوں کی حرکتوں اور رویے کا جائزہ لیں جس میں جھوٹ بولنا،
چوری کرنا، بے چینی، بے اطمینانی اورماں کے ساتھ چپکے رہنا شامل ہیں۔
ماں کا دودھ پینے والے صرف چھ فیصد بچوں میں مسائل نظر آئے جبکہ جن
بچوں نے فارمولا دودھ پیا تھا ان میں 16 فیصد بچوں میں مسائل دیکھے
گئے۔
اس تحقیق کی سربراہ ماریہ کوئگلی کا کہنا تھا کہ تحیق نے ماں کے دودھ
کے مزید فوائد کو اجاگر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماں کے دودھ میں بڑی مقدار میں ایک خاص قسم کا ایسڈ
ہوتا ہے جو بچوں دماغ اور اعصابی نظام کی نشو نما کے لیے بہت اہم ہے
اور ایسے بچے بیمار بھی بہت کم پڑتے ہیں۔
ماریہ کا کہنا تھا کہ چونکہ ماں کا دودھ ہینے والے بچے بیمار کم پڑتے
ہیں اس وجہ سے دوسرے ماں کے ساتھ زیادہ نزدیک رہنے کے سبب بھی ان کے
رویے میں مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|