|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
.gif) |
Telephone:- 1-514-970-3200 |
Email:-jawwab@gmail.com |
مرکزی صفحہ پر
جانے کے لیے کلک
کریں |
پھل اور
سبزیاں زیادہ استعمال کرنے والوں کو دل کا عارضہ کم لاحق ہوتا ہے،
طبی تحقیق |
نئی
طبی تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کرنے والوں کو
”اسکیمیک ہارٹ ڈیزیز“ کم لاحق ہوتی ہیں۔ آئی ڈی ایچ ایک دل کا عارضہ
ہے جس میں دل سے خون کی فراہمی کی سطح مقررہ حد سے کم ہو جاتی ہے۔ اس
عمل سے انجائنا کا درد یا چھاتی میں تکلیف شروع ہو کر ہارٹ اٹیک ہو
جاتا ہے۔
”یورپین ہارٹ“ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے
کہا ہے کہ صحت مندانہ عادات اور طرز زندگی کی طرح پھل اور سبزیاں
کھانا بھی ایک اہم عادت ہے۔
یورپین پراسپیکٹیو انویسٹی گیشن ان ٹو کیسز اینڈ نیوٹریشن ہارٹ سرجری
کے تحت لکھی جانے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبزیاں اور پھل
کھانے والوں کو یہ عارضہ 22 سے 45 فیصد کم ہوتا ہے۔ یہ تحقیق ”یورپین
ہارٹ“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|