|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
.gif) |
Telephone:-1-514-970-3200 |
Email:-jawwab@gmail.com
|
تاریخ اشاعت:۔20-06-2011 |
بینظیر بھٹو۔
جمہوریت پسندوں کے لئے جدوجہد کی علامت |
|
اکیس جون 1953ء وہ شاندار دن تھا جب
محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جنم لیاـ
اپنے عظیم والد کی طرح وہ بھی پیدائشی
قائد تھیں اور آگے چل کر اُنہوں نے
پاکستان کے کروڑوں عوام کی رہنمائی کے
علاوہ اُمید وجدوجہد کی علامت بننا
تھاـ آج شہید بی بی کی 58 ویں سالگرہ
مناتے ہوئے میرے ذہن میں اُن کی بصیرت
اور مستقبل سے ہم آہنگ پالیسیوں کے
علاوہ ملک کے غریب عوام سے اُن کی
محبت اور پھر اُن کے ساتھ گذرے انمول
لمحات کی یادیں تازہ ہو کر اُبھر رہی
ہیںـ جمہوریت پسندوں کے لئے محترمہ
شہید کا نام ہمیشہ جدوجہد کی علامت بن
کر رہے گاـ قومی مفاہمت اورمعاف کرنے
پر مبنی اُن کی بصیرت آج بھی اُن کے
سیاسی ورثا کے لئے مشعل راہ ہے جو اس
وقت ان منفی قوتوں کے خلاف برسرپیکار
ہیں جو پاکستان کو ناکام ریاست بنانے
کے درپے ہیںـ محترمہ بینظیر بھٹو شہید
کی زندگی بھی پاکستان کے عوام کے لئے
وقف رہی اور اُنہوں نے اپنی جان کا
نذرانہ بھی پاکستان کو بچانے اور
جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں پیش
کیاـشہید قائد اپنی زندگی کو لاحق
خطرات سے پوری طرح آگاہ تھیںـ جب
لوگوں نے اُنہیں اِن خطرات کے بارے
میں بتایا تو اُن کا جواب تھا کہ اگر
وہ پاکستان واپس نہیں آتیں تو اس سے
پارٹی کمزور ہو گی اور اس کے نتیجے
میں پاکستان کی سلامتی اور وحدت کے
لئے خطرات بڑھ جائیں گےـ اپنے والد
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر
چلتے ہوئے محترمہ شہید کا دل غریب
عوام کی محبت اور ہمدردی سے موجزن تھاـ
وہ معاشرے کے محروم طبقات کے لئے
اُمید کی کرن بن کر قومی سیاسی اُفق
پر طلوع ہوئیںـ اُنہوں نے عوام کو
یقین دلایا کہ اس ملک کے اصل وارث
عوام ہیں اور اُنہیں محفوظ معاشی
مستقبل فراہم کیا جائے گاـ عوامی
رہنما ہونے کے ناطے شہید محترمہ
بینظیر بھٹو نے اپنے شہید والد کے مشن
کو آگے بڑھانے کا بیڑہ اُٹھایاـ وہ
پاکستان کو فعال جمہوریت اور مذہب،
رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر تمام
شہریوں کے لئے یکساں حقوق کی حامل
جدید ریاست میں بدلنے کی خواہاں تھیں
ـ ''میں پاکستان کے مستقبل سے متعلق
پُریقین ہوںـ مجھے یقین ہے کہ ایک
ایسی قوم جو جمہوریت، انسانی حقوق اور
معاشی مواقع کی خواہاں ہے وہ فیصلہ
کُن طور پر انتہا پسندی کو مسترد کر
دے گی ـ میں وہ دن دیکھنے کی متمنی
ہوں جب دنیا میں پاکستان انتہا پسندی
اور آمریت جیسی رکاوٹوں کے بغیر ایک
حقیقی جمہوریت کے طور پر سامنے آئے گا''
محترمہ کے مذکورہ الفاظ پاکستان کے
بارے میں محترمہ شہید کی بصیرت کی
بھرپور عکاسی کرتے ہیںـ
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|