اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-ceditor@inbox.com

Telephone:-1-514-970-3200

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<سابقہ مضامین<<<

تاریخ اشاعت:۔12-01-2010

سورۃ الانبیاء

سورۃ الانبیاء میں فرمایا اللہ تعالیٰ لوگوں پر مہربانی فرماتے ہیں کہ انکی ہدایت کیلئے پیغمبر بھیجتے ہیں اور سب سے آخر میں حضورﷺ رحمتہ للعالمین کو سارے جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، مگر نہ ماننے والے الٹا طرح طرح کی باتیں بناتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں یہ تم جیسا بشر ہے‘ کبھی قرآن پاک کو جادو کہتے ہیں۔
’’5 - کفار نے کہا۔ یہ پریشان خیالات ہیں۔ بلکہ اس نے اسے (ازخود) گھڑ لیا ہے‘ وہ شاعر ہے۔ (اگر ایسا نہیں) تو وہ لائے ہمارے پاس کوئی نشانی، جیسے (معجزات کیساتھ) پہلے (پیغمبر) بھیجے گئے تھے‘‘۔ جو لوگ قرآن پاک کی بلاغت کو نہیں پاسکتے، اور انہیں اسکی آیات کا باہمی ربط سمجھ میں نہیں آتا، وہ اسے پریشان خیالات کہہ دیتے ہیں۔ جو اس کی تعلیم کو ماننا نہیں چاہتے، کیونکہ اس کیلئے نفسانی خواہشات کی پیروی چھوڑنا پڑتی ہے اور یہ بات ان پر گراں گزرتی ہے، وہ کہہ دیتے ہیں۔ یہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں، بلکہ (نعوذ باللہ) حضورﷺ کا اپنا بنایا ہوا ہے۔ بعض لوگ ایسے ہیں جو قرآن پاک کے اعلیٰ معیار سے متاثر ہونے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں مگر اسکی اعلیٰ تعلیم سے متاثر ہونے کی استعداد نہیں رکھتے، وہ اسے شاعری کہہ دیتے ہیں اور ان سب کی تان یہاں آکر ٹوٹتی ہے کہ اگر حضورﷺ سچے پیغمبر ہیں تو پہلے پیغمبروں کی طرح ان جیسے معجزات لائیں۔ اگلی آیت میں فرمایا کیا پہلے پیغمبروں کو انکے معجزات کے باوجود نہیں جھٹلایا تھا؟ اور کیا وہ بشر نہیں تھے؟ بات دراصل یہ ہے کہ تباہ ہونیوالے تباہ ہو کے رہتے ہیں۔
’’-6 ان سے پہلے کوئی بستی، جسے ہم نے (بعد میں) ہلاک کردیا، ایمان نہ لائی۔ تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟
-7 اور نہیں بھیجے ہم نے آپ ؐ سے پہلے مگر مرد (رسولؐ) ہم وحی کرتے تھے انکی طرف (چاہو) تو پوچھ لو اہل ذکر (پہلی آسمانی کتابوں کے عالموں سے) اگر تمہیں علم نہیں۔-8 اور نہیں بنائے تھے ہم نے انکے بدن ایسے کہ وہ طعام نہ کھاتے اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔ -9 ’’بعدازاں ہم نے سچا کر دیا ان (پیغمبروں) سے (کیا گیا) وعدہ۔ پھر ہم نے بچا لیا انہیں اور (انکے علاوہ اور ) جنہیں چاہا۔ ہم نے ہلاک کردیا مسرفین کو‘‘۔مسرفین وہ ہیں جو اعمال میں حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے۔ (۰۲ ۔ ۷۲۱) اور جو اپنے برے اعمال کو اچھا سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔ پیغمبروں سے یہ وعدہ تھاکہ جو انکی بات نہیں مانیں گے اور انکی ہلاکت کے درپے ہونگے انہیں ہلاک کردیا جائیگا اگلے رکوع میں یہ بات قدرے وضاحت سے فرمائی۔ -10 ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ (اب) ہم نے یقیناً یہ کتاب تمہاری طرف نازل کی ہے جس میں تمہارے لئے نصیحت ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں؟ ‘‘

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team