اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

رنگ برنگ
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-urdupower@ymail.com
 

 
 

’ہم جنس پرندے بھی باوفا ہوتے ہیں‘

زندگی میں ایک ہی جیون ساتھی چننے والے پرندے اگر ہم جنس پرست ہوں تب بھی وہ مخالف جنس سے جوڑا بنانے والے پرندوں جتنے ہی باوفا اور اپنے ساتھی میں دلچسپی رکھنے والے ہوتے ہیں۔

یہ نتیجہ زیبرا فنچز نامی رنگین اور زیادہ چہچہانے والے پرندے پر کی گئی تحقیق میں نکالا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق زیبرا فنچز کے ہم جنس پرست جوڑوں نے اپنے ساتھیوں کو ویسے ہی گیت سنائے اور جسمانی صفائی میں ان کی ایسے ہی مدد کی جیسے کہ عام جوڑوں نے کی۔

یہ تحقیق عمرانی حیاتیات اور ماحولیات کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے تعلق رکھنے والی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر جولی ایلی کا کہنا ہے کہ ’جانوروں اور پرندوں میں تعلقات صرف ایک نر اور مادہ کے بچے پیدا کرنے کے عمل سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں‘۔

جانوروں اور پرندوں میں تعلقات صرف ایک نر اور مادہ کے بچے پیدا کرنے کے عمل سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔
ڈاکٹر جولی ایلی
ڈاکٹر ایلی نے زیبرا فنچز میں دلچسپی کی وجہ ان پرندوں کے پائیدار باہمی تعلقات اور ان کا دوسرے پرندوں سے میل جول کا عادی ہونا قرار دیا۔ ان کے مطابق نر زیبرا فنچ پرندے اپنی ساتھی کے لیےگانےگاتے ہیں، وہ ایک دوسرے کی جسمانی صفائی میں مدد کرتے ہیں اور ایک ہی گھونسلے میں رہتے ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایل نے کہا کہ ’میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ یہ کیسے تعلقات قائم کرتے ہیں اور موسیقی کے ذریعے کیسے باہمی میل جول کرتے ہیں۔ ان کے جائزے سے مجھے یہ حیران کن نتیجہ ملا کہ ہم جنس پرندے بھی نر اور مادہ جوڑوں کی طرح ایک دوسرے سے ملتے ہیں‘۔

پرندوں کی دنیا میں ہم جنس جوڑوں کی مثالیں پہلے سے موجود ہیں۔ زندگی میں ایک ہی جیون ساتھی چننے والے بگلے اور الباٹراس میں بھی ہم جنسیت پائی جاتی ہے اور نئی نسل کے لیے ایک مادہ ہم جنس جوڑا ایک نر ہم جنس جوڑے سے اختلاط کرتا ہے۔

ڈاکٹر ایلی کے مطابق اس اختلاط کے بعد جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو مادہ جوڑا ہی ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
 
جرمنی: تین ہفتے کا چمپینزی لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز

جرمنی کے شہر کولوگن کے چڑیا گھر میں چمپینزی کا تین ہفتے کا بچہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جرمنی کے شہر کولوگن میں اس وقت لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا جب چمپینزی بندر کے تین ہفتے کے بچے کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر کے بیشتر چڑیا گھروں میں چمپینزی بندر کے کم عمر بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ یہاں ننہے بونوبو کو دیکھنے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔تین ہفتے کا یہ بچہ چمپیزی اپنی حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کر رہا ہے۔

 بابا آکٹوپس پال اب بالی ووڈ فلموں کا مستقبل بتائیں گے

فٹبال کپ فٹبال کے میچز کی درست پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس بابا نے ممبئی کی فلم نگری کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ہے اور اداکار سلمان خان نے آکٹوپس سے اپنی فلم دبنگ سے متعلق پیش گوئی حاصل کی.سلمان خان نے آکٹوپس سے فلم کے ہٹ یا سپر ہٹ ہونے کے بارے میں معلوم کروایا تو آکٹوپس بابا نے فلم دبنگ کے سپر ہٹ ہونے کی پیشین گوئی کی۔ جس پر سلمان اتنا خوش ہوئے کہ انھوں نے آکٹوپس کا نام مونگی لال عرف چیتی مہاراج رکھ دیا۔ اور سلمان خان یہ بھی کہتے پھر رہے ہیں کہ وہ مونگی لال سے آٹھ ٹانگوں والا بریک ڈانس بھی سیکھ رہے ہیں۔

درست پیش گوئیاں کرنے والا آکٹوپس سٹے بازوں کی توجہ کا مرکز
وبر ہاسن: فٹبال ورلڈ کپ تو ختم ہوگیا تاہم درست پیش گوئیاں کرنے والا جرمن آکٹوپس اب بن گیا ہے دنیا بھر کے سٹے بازوں اور اسپین کی عوام کی توجہ کا مرکز اوردینے کو تیار ہیں اسکی منہ مانگی قیمت۔آکٹوپس پال کی سو فصد درست پیش گوئیوں نے اسے دنیا کی نگاہوں کا مرکز تو بنایا ہی تھا لیکن اب سٹےباز وں کی نطریں بھی ان پر جم گئی ہیں۔ برطانوی سٹے بازوں نے جرمن ایکوریم سے رابطہ کیا ہے اورآکٹوپس کے بدلے بھاری رقم کی پیشکش کی ہے ۔ انکا خیال ہے کہ پال کی پیش گوئیوں کی بدولت وہ زیادہ رقم جیت سکیں گے۔ دوسری طرف اسپین کے نیشنل پارک نے بھی آکٹوپس کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ لیکن ایکوریم کی ترجمان نے پال کی فروخت سے صاف انکار کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پال کو نہ ہی بیچا جائے گا اور نہ کسی اور ملک منتقل کیا جائے گا۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved