اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

 

 
 

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

خوشبو باذوق مرد و خواتین کی کمزوری ہوتی ہے۔ اچھے لباس کے ساتھ اگر اچھی خوشبو بھی استعمال کی جائے تو یہ سونے پہ سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔ اس وقت کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے جب کسی محفل یا کسی جگہ ہمارے کانوں سے یہ الفاظ ٹکراتے ہیں کہ واہ آپ نے کتنی اچھی خوشبو لگا رکھی ہے اور اس وقت تو ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور جب ہم سے یہ پوچھا جائے کہ جناب کونسا پرفیوم لگا رکھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر ذرا ادا کے ساتھ بڑے انداز مےںبتایا جاتا ہے کہ فلاں خوشبو لگا رکھی ہے۔
گرمیوں میں خوشبو کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں جب انسان باہر نکلتا ہے تو پسینے سے شرابور ہوجاتا ہے۔ پسینہ اس کے کپڑوں میں جذب ہوجاتا ہے اور اس میں سے بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔ پسینے کی بدبو کو دور کرنے کے لئے باقاعدگی سے اچھے ٹالکم پائوڈر اور باڈی سپرے کا استعمال کریں تو آپ بدبو سے نجات پا سکتی ہیں۔ پرفیومز کے حوالے سے یہ بات بہت اہم ہے کہ منتخب کردہ خوشبو ہماری شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہے جس سے ہماری اندرونی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایک بات یاد رکھے کہ آپ کے پرفیومز کی خوشبو آپ کے سٹائل کو بھی دلکش بناتی ہے۔ اس لئے اگر ہم خواتین کی بات کریں توخواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ صرف خواتین کے لئے مخصوص پرفیومز ہی استعمال کریں۔ پہلے خوشبویات صرف روایتی سپرے کی شکل میں ہی دستیاب ہوتی تھیں لیکن اب موئسچرائزر ، لوشنز اور کریمز کی شکل میں بھی ملتی ہیں۔ بعض خواتین اور مرد حضرات اپنی پسندیدہ خوشبویات کو اپنی پہچان بنا لیتے ہیں اور یہ محفل میں بھی جاتے ہیں تو ان کا لگایا ہوا پرفیوم ان کی آمد کا اعلان کرتا ہے۔

ماہرین نفسیات خوشبو اوریاد داشت کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق بتاتے ہیں جس کی مثال ایسے لی جاتی ہے کہ جب ہم پھولوں سے اخذ کردہ سوندھی سوندھی سونگھتے ہیں تو ایک لطیف احساس ہوتا ہے مگر کوئی تیز خوشبو سونگھتے ہی قدرے ناگواری کا احساس ہوتا ہے۔ خوشبو کی ایک شکل عطر بھی ہیں جنہیں دیکھتے ہی ہمیں اپنے بوڑھے بزرگ یاد آتے ہیں۔ یہ تو عام مشاہدے کی بات ہے کہ باذوق لوگوں کو ہر محفل میں ہی خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اس میں خوشبو بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے لوگ اس شخص کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتے ہیں جس سے آپ کو تازگی اور خوشبو کا احساس ہو۔

گرمیوں کے موسم میں تو اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کیونکہ بہت سے مرد و خواتین کو کام کے سلسلے میں گھر سے باہرجانا پڑتا ہے۔ اس لئے گرمیوں کے موسم میں پرفیومز ایک اہم ضرورت بن جاتے ہیں۔ اس لئے اس موسم میں خواتین و حضرات کے لے باہر جاتے وقت اچھی سی خوشبو کا استعمال بہتر رہتاہے۔ اس طرح اچھے لباس کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت اور بھی دلکش اور متاثر کن بن جاتی ہے۔ پروفیومز اور مختلف خوشبویات کو استعمال کرتے وقت ضروری ہدایات کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے کےونکہ ہو سکتاہے کہ کوئی پرفیوم آپ کے مزاج کے مطابق نہ ہو تو اس سے الرجی کے علاوہ جلد کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہمیشہ ایسی خوشبو کا انتخاب کریں جو کہ آپ کے لئے مضر نہ ہو۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team