|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
خواتین اردو
پاور کے لیے اپنی تحریر اس ای
میل ایڈریس پر روانہ کریں |
|
Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com |
|
   |
تاریخ اشاعت:۔03-08-2011 |
فیس واش
عیدالفطر پر چہرے کی حفاظت |
فیس واش |
سب
سے پہلے چہرے کی صفائی ضروری ہوتی ہے جلد کی اضافی چکنائی کو مندرجہ
ذیل چیزوں میں ابٹن اور دہی ملا پیسٹ بنا کر قابو میں کیا جاسکتا ہے
چنے کی دال کا پاﺅڈر یا ہرے مونگ مسو ر کی دال کا پاﺅڈر پیس کر
بوتلوں میں محفوظ کر لیں اب تینوں میں سے کسی ایک دال کے پاﺅڈر کو
ابٹن اور دہی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس سے چہرہ دھوئیں اس سے
نہ صرف آپ کے چہرے کی زائد چکنائی کنٹرول میں رہے گی بلکہ آپ کے چہرے
کے داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کرنا ہی
بہت مفید ہے دہی بہترین کلین ہے اور فیس واش کا بہترین نعم البدل بھی
بیسن اور کچے دودھ میں آدھا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں اس کو
چہرے پر لگائیں سوکھ جائے تو رگڑ رگڑ کر اتار دیں چہرہ صاف شفاف ہو
جائے گا اور داغ دھبے بھی غائب ہو جائیں گے ۔چہرے کو کبھی نےچے کی طر
ف نہ رگڑیں بعد میں عرق گلاب چہرے پر لگائیں۔ بادام کی گریاں ( مغز
بادام ) جو ایک چہرے کیلئے کافی ہوں ان کو اچھی طرح پیس لیں‘ نیم گرم
دودھ میں پھینٹ کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگا دیں تقرےبا آدھ گھنٹہ
بعد تولیہ بھگو کر چہرہ صاف کر لیں۔ چنے کی دال اور ہلدی کا مرکب
صدیوں سے ابٹن کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے رات کو چنے کی دال بھگو
دیں صبح ہلدی کی گانٹھ کے ساتھ پیس لیں جب عمدہ کریم بن جائے تو چینی
کے پیالے میں ڈال کر لیموں کا رس ایک چمچہ شامل کر لیں اس مرکب کو
چہرے اور جسم کے نظر آنے والے حصوں پر ملیں بدن کی حدت سے مرکب کچھ
ہو جائے تو کسی اچھے صابن سے غسل کریں اس سے سانولی سلونی رنگت کا
نکھرنا اور ایک لازوال چمک کا پیدا ہونا لازمی ہے انشا ءاللہ تعالیٰ
۔ |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
 |
|
 |
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|