قوائد و ضوابت

اُردو پاور ڈاٹ کوم،نیٹ ورک سائٹ پر شائع شدہ تمام تحریری ،تصویری ،تکنیکی اور دیگر مواد کے جملہ حقوق محفوظ رکھتا ہے جس کی غیر قانونی ترسیل واشاعت ممنوع ہے.

اُردو زبان کے فروغ اور ترویج کے ساتھ ساتھ معلومات،اطلاعات ،حالات حاضرہ،ادبی ،دینی اور مذہبی عنوانات پر قارئین کے لیے تیار کردہ اور دنیا بھر میں دیکھی جانے والی اس ویب سائٹ میں شامل کسی بھی زبان کے مواد کی ذمے داری ادارے پر عائد نہیں ہوتی۔

اُردو پاور کی بنیادی پالیسی آزاد اور صاف ستھری اور مبنی بر حقیقت صحافت ہے.

کسی قسم کی مذہبی ،مسلکی ،سیاسی،ادبی،سماجی اور نسلی منافرت پر مبنی کوئی بھی تحریر یا تصویر اس ویب سائٹ پر شائع نہیں کی جائے گی.

کسی مذہب،یا نظریہ زندگی کے بارے میں کوئی منفی مضمون،تصویر یا کارٹون شائع نہیں کیا جاتا اور اُردو پاور کا سارا عملہ ،ادارتی بورڈ اور تخلیق کار کسی بھی قسم کی سیاسی یا گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر خدمات سرانجام دیتے ہیں.

اُردو پاور کا ادارتی بورڈ فیصلہ سازی میں مکمل آزاد ہے اور کسی اندرونی یا بیرونی دباؤ کے بغیر مکمل پیشہ وارانہ طریقے سے قارئین کے معیار کے مطابق پالیسی پر خوب بھی عمل کرتا ہے اور تمام دیگر متعلقہ شعبوں،اداروں اور افراد سے اس پالیسی پر عمل کرواتا ہے.

اُردو پاور پر شائع ہونے والے تبصرے،کالم،انٹرویوز اور مضامین وغیرہ ہمارے محترم لکھاریوں کی اپنی تخلیقات ہوتی ہیں تاہم اِدارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے.

اندرون ملک اور بیرون ملک اُردود پاور کے بیوروچیف اور دیگر نمائندے صرف اور صرف اُردو پاور ڈاٹ کوم کی حد تک ہم سے وابستہ ہیں اور اِدارہ انکے کسی ذاتی فعل کا نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی جوابدہ.

اُردو پاور کے نمائندے کسی سے بھی آزادانہ طور پر کسی بھی قسم کی مالی منتقلی کے بلاواسطہ یا بالواسطہ مجاز نہیں اس لیے ایسی صورت میں کوئی بھی فرد یا اِدارہ خود ذمہ دار ہوگا اور ہم پر کوئی اخلاقی ذمے داری عائد نہیں ہوگی۔

اُردو پاور کا کسی نسلی ،لسانی،سیاسی،مذہبی جماعت گروہ یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اُردو پاور پر جن دیگر سائٹوں کے لنکس ہیں انکے اشاعتی مواد کاادارہ کسی طرح بھی ذمے دار نہیں ہے.

اِدارہ اُردو پاور پر شائع ہونے والے ہر مواد میں کانٹ چھانٹ اور ترمیم و اضافے کا مکمل اختیار رکھتا ہے.

اِدارہ کسی بھی تحریر یا تصویر کی اشاعت سے انکار کر سکتا ہے،اور شائع ہونے کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے سائٹ سے حذف بھی کیا جا سکتا ہے.

اِدارہ کے ساتھ ہر شعبے میں کام کرنے والوں کی غالب اکثریت اپنے مشن کے لیے کسی بھی قسم کے معاوضے کے بغیر اعزازی طور پر کام کرتی ہے.

اُردو پاور کی گیسٹ بک یا فورم میں شائع ہونے والے کسی بھی خط یا خیالات کو جو اردو پاور کی بنیادی پالیسی کے منافی ہوں ادارہ اپنی صوابدید کے مطابق فوری طور پر سائٹ سے حذف کر سکتا ہے.

اِدارہ کسی بھی قاری کو کسی بھی دوسرے قاری خط لکھنے والے ای میل بھیجنے والے یا کالم نگار کا فون نمبر یا کوئی بھی رابطہ دینے کا پابند نہیں ہے.

اِدارہ اُردوپاور کی خبریں،تبصرے فینچرز اور رپورٹنگ سب غیر جانبدار ہوتی ہے اور ہر قدم پر مناسب احتیاط حتی المقدور تصدیق کے بعد شائع کی جاتی ہے اور اس کے باوجود اگر اشاعت میں کوئی کم بیشی ہو جائے تو ادارہ کسی طرح بھی اسکا ذمے دار نہیں.

اِس سائٹ پر ہر کسی کو ادارے کی بنیادی پالیسی کی پابندی کرتے ہوئے اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے،اِدارہ اپنی کسی بھی اشاعت کے ذرائع کسی کو کسی بھی صورت میں ظاہر کرنے کا پابند نہیں ہے.

اگراُردو پاور پر شائع شدہ کوئی مواد کسی دوسری سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے تو اردو پاور کا حوالہ دیا جانا لازمی ہوگا.

اِدارہ کسی بھی تحریر کے متعلق سرقے اور چوری کی صورت میں ذمے دار نہیں اور ایسی صورت میں مکمل ذمے وادی لکھاری کی ہوگی.

اِدارہ اُردو پاور پر شائع شدہ کسی تصنیف کی کسی بھی قسم کی کوئی رائیلٹی ادا کرنے کا پابند نہیں ہے.

اِدارے سے متعلق قانونی امور کے سلسلہ میں براہ راست ادارے کے قانونی شعبے سے رابطہ کیا جائے.

اُردو پاور کا ادارتی بورڈ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر اس پالیسی میں ترمیم و اضافہ کا مکمل اختیار رکھتاہے.

اُردو پاور آپ کی فراہم کردہ نجی معلومات ماسوائے کسی قانون کے تحت کسی بھی ادارے یا فرد کو فراہم کرنے کا مجاز نہیں ہے تاہم آپ کی طرف سے ناشائستہ اور نامناسب مواد کی ترسیل و اشاعت کے ارتکاب پر آپ کی ادارے کے پاس معلومات کو کسی بھی طرح سے استعمال کر سکتا ہے.

اِدارے کو فراہم کی گئی آپ کی ذاتی معلومات کی بناء پر ادارہ آپ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے.