اگر آپ موبائل فون پر فحش ویب سائٹس دیکھتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

نیویارک (نیوز ڈیسک) موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے والوں کو ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ اس بد عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیں، ورنہ وہ وقت دور نہیں کہ جب بھاری نقصان کے ساتھ شرمندگی بھی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔
اخبار دی میٹرو کے مطابق تحقیق کار ایلکس ڈبرووسکی، جن کا تعلق مشہور ٹیکنالوجی کمپنی DELLسے ہے، کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ پر بے شمار ایسی فحش ایپس موجود ہیں کہ جن کا اصل مقصد صارفین کے موبائل فون کو ہیک کرنا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیقات میں 100 ایسی ایپس کا پتہ چلایا گیا ہے کہ جو لاک سکرین ایپ کے ذریعے موبائل فون پر حملہ آور ہوتی ہیں۔

زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والے لوگ بالآخر کس کام پر مجبور ہوجاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی کہ آج تک کی تمام تحقیق غلط قرار دے دیں، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
ایلکس ڈبرووسکی کا کہنا ہے کہ جب موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے والے اس حملے کا نشانہ بنتے ہیں تو ان کا فون لاک ہوجاتا ہے اور وہ ہزار کوشش کے باوجود اسے کھولنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ابھی یہ مسئلہ ابتدائی مراحل میں ہے اور فون لاک ہونے والے صارفین سے بھتہ وصول نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ڈیٹا کی چوری کے واقعات کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ فحش ایپس کے ذریعے عنقریب ایک بڑا حملہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ جب یہ ہیکنگ منصوبہ اگلے مرحلے میں پہنچے گا تو جن لوگوں کا موبائل فون لاک ہوجائے گا وہ ہیکروں کو بھتہ ادا کرکے ہی اسے کھلوا سکیں گے، جبکہ ان کے فون پر موجود میسجز، ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ بھی چوری کرلی جائیں گی۔ ان صارفین کا پرائیویٹ ڈیٹا اور فحش مواد کی ہسٹری انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ ایلکس ڈبرووسکی نے یاددہانی کروائی کہ ابھی بھی وقت ہے کہ موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے والے بازآجائیں۔

پنھنجي راءِ لکو