گوگل کی نئی ایپلی کیشن ”Allo“ کی سیکیورٹی کیسی ہو گی؟ گوگل نے ایسا جواب دیدیا کہ صارفین شدت سے اس کا انتظار کرنے لگے

لاہور (اردوپاورڈاٹ کام) گوگل نے سالانہ کانفرنس میں “Allo” اور “Duo” نامی دو سوشل ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں جنہیں بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے تاہم ماہرین کی جانب سے ان ایپلی کیشنز کی سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اب گوگل نے ان سوالات کا جواب بھی دیدیا ہے اور بتایا کہ “Allo” ایپلی کیشن میں ایک ”پرائیویٹ موڈ“ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
گوگل کے مطابق صارف جب پرائیویٹ موڈ میں کسی سے چیٹنگ کریں گے تو اسے بند کرنے کیساتھ ہی تمام مواد خود بخود ختم ہو جائے گا اور کسی بھی قسم کا ریکارڈ باقی نہ رہے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کے باعث دیگر پیغامات تک بھی کسی اور کی رسائی ناممکن ہو گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ گوگل نے اپنی ایپلی کیشن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کیلئے “Open Whisper Systems” کمپنی کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔ یہ کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے حوالے سے خاصی شہرت کی حامل ہے۔

پنھنجي راءِ لکو