پاکستان سے مذاکرات کی کھڑکی بند ہورہی ہے

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے خبردار کیا ہے کہ خیر سگالی اور مذاکرات کی جو کھڑکی وزیر اعظم نریندر مودی نے کھولی تھی، وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اس کے مخلصانہ پن سے متعلق شکوک و شبہات کے باعث بند ہورہی ہے۔

ہندوستانی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ میں منوہر پاریکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نریندر مودی نے دورہ پاکستان کے دوران مخلف مواقع کی کھڑکی کھولی تھی، جو اب آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان چاہتا ہے کہ یہ کھڑکی مکمل بند نہ ہو تو اسے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مخلص ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھے اور بُرے دہشت گردوں کو الگ کیا، جس کے بعد اس نے برے دہشت گردوں کے خلاف تو کارروائی کی لیکن اچھے دہشت گردوں کو افغانستان اور ہندوستان میں حملے کی کھلی چھٹی دے دی، جسے سفارتی سطح پر حل ہونا چاہیے۔

منوہر پاریکر کے اس بیان کی راشٹریہ سوامی سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رکن اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری رام مادَھو نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے تائید کی۔

پنھنجي راءِ لکو