آسٹریلیا میں غیرملکیوں کے لیے جائیدادخریدنے پر مذید ٹیکسز عائد

چینی سرمایہ کاروں کا خوف ہے یا کچھ اور،آسٹریلیا میں غیرملکیوں کے لیے جائیدادخریدنے پر مذید ٹیکسز لاگوکردیے گئے ۔ دنیا بھر میں مہنگی رہائش کےلیے مشہور کینگروز کی سرزمین پر گھر بنانا پہلے سے زیادہ مشکل ہوگیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی میں بیرون ملک سے آئے افراد کوگھرخریدنے پرنئے ٹیکسوں کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کی سرمایہ کاری سے مقامی آبادی خوف زدہ ہےاور آسٹریلوی شہریوں کا اپنی زمین کا خواب خطرے میں پڑنے لگا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال سڈنی میں ایک رہائشی منصوبے کےافتتاح کے بعد پانچ گھنٹوں کے اندر چارسو پینتالیس ملین امریکی ڈالر کی جائیداد خریدی گئی جس میں سے ایک تہائی خریدار غیرملکی تھے ۔

دوسری جانب متعدد مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکسز لگائے توخدشہ ہے کہ چینی سرمایہ کار نیوزی لینڈ یا کینیڈا کارخ کرلیں گے

پنھنجي راءِ لکو