چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا کے حوالے سے پولیس نے دو عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلیے جبکہ اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سپرد کیا گیا ہے۔ڈی جی رینجرز نےبھی کلفٹن میں واقع سپر مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کیں۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کی بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی کاٹاسک ایس ایس یو کے سپر کردیا جبکہ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی کلفٹن میں سپر مارکیٹ کا دورہ کیا ،مارکیٹ انتظامیہ سے تفصیلات لینے کے بعد اویس شاہ کی گاڑی ملنے کے مقام کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کرائی کہ اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کو بھی فون کرکے اویس علی شاہ کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق امن و امان سے متعلق اہم اجلاس بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.