یورپی یونین کا روس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندیاں مزید چھ ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ پابندیوں کی مدت رواں برس کے اگلے مہینے جولائی میں ختم ہو گی۔اٹھائیس رکنی یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے سفیروں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی باضابطہ منظوری یونین کے وزراء کے اجلاس میں دی جائیگی ۔ وزراء کا اجلاس ممکنہ طور پر آئندہ جمعہ کے روز ہو سکتا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا یہ سلسلہ سن 2014 میں کریمیا کے ادغام پرشروع کیا گیا تھا۔پابندیاں جاری رکھنے کی ایک بنیادی وجہ یوکرائنی تنازعے میں مثبت پیش رفت نہ ہونا قرار دیا گیا ہے، توسیع کی صورت میں پابندیاں جنوری سن 2017 تک برقرار رہیں گی۔

اقتصادی پابندیوں میں یورپی منڈیوں تک روسی درآمدات کی ترسیل بند، یوکرائن کے تنازعے کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں نے روسی کرنسی روبل کی قدر کو شدید متاثر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.