عید سے قبل سبزیاں اور گوشت مہنگا

کراچی(ویب ڈیسک)عید الفطر کی آمد سے قبل ہی گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

چند روز قبل تک ٹماٹر 50 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا تھا تاہم اب اس کی قیمت 160 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ بعض دکاندار 180 سے 200 روپے کلو بھی ٹماٹر فروخت کررہے ہیں۔

آلو کی قیمت بھی 30 سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئی، کھیرا 50 سے 100 روپے کلو ہوگیا جبکہ واحد پیاز ہے جس کی قیمت 30 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

چھیلی ہوئی لہسن 100 روپے پاؤ جبکہ ایک پاؤ لیموں 40 سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگیا۔

ایک سبزی فروش کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت بیچنے والے بھی عید سے قبل فی کلو پر 50 روپے تک زائد وصول کررہے ہیں جبکہ گائے اور بکرے کے گوشت پر پہلے ہی فی کلو 20 سے 50 روپے زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے۔

شہری حکومت ایک بار پھر رمضان کے دوران اور عیدالفطر سے قبل منافع خوری کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے اور سرکاری نرخوں اور مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں فرق موجود ہے۔

پنھنجي راءِ لکو