کراچی کے باسیوں کیلئے پانچ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

کراچی (ویب ڈیسک) حب ڈیم خشک ہونے کے بعد ڈیم کے ڈیڈ لیول میں موجود پانی کو کراچی کو فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت موٹروں کے ذریعے پمپ کر کے 5 کروڑ گیلن پانی شہر کو فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ وزیر بلدیات جام خان نے حب ڈیم کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لیول کے پانی کو لیبارٹری نے قابل استعمال قرار دیا ہے ۔ حب ڈٰیم سے پانی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد کراچی کے ضلع غربی اور جنوبی کے علاقوں میں پانی کے بحران پر قابو پانے کی امید ہے۔ ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں ڈیم سے فراہمی آب 5 کروڑ گیلن سے بڑھا کر 9 کروڑ گیلن تک کر دیا جائے گا۔ جس کے لیے 10 موٹریں نصب کی جائیں گی۔ بارشیں نہ ہونے سے حب ڈیم سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی تھے ۔ تاہم ڈیڈ لیول میں موجود پانی کو استعمال میں لانے کے لیے پمپنگ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو