ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا، مولانا فضل الرحمان

پشاور(آن لائن نیوز اردوپاور)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں اسلام کو ہدف بنایا گیا اور 15 سال بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا، یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امت مسلمہ کے خلاف تھی اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے برملا مسلمانوں کی مخالفت میں بیانات دے کر ووٹ حاصل کئے اور ان کے اولین اقدامات مسلمانوں کے خلاف ہیں، 15 سال بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کیا اور ثابت کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اصل میں اسلام کے خلاف تھی۔

پنھنجي راءِ لکو