پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گی

دبئی(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستان سپر لیگ کا میلہ2 روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو پھر سجے گا، شارجہ کے بجائے کھلاڑی دوبارہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کریں گے۔
ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹرز سے سجی پاکستان سپر لیگ کا تیسرا مرحلہ جمعرات سے دبئی میں شروع ہوگا۔ 26 فروری تک جاری رہنے والے اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر4میچز ہوں گے، اب تک کی ٹاپ سائیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹکراؤ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے موجود کراچی کنگز کے ساتھ ہوگا، کوئٹہ کی قیادت قومی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی سری لنکن سنگاکارا کے سپرد ہے۔
کراچی کنگز کو شاہ زیب حسن، گیل، بابر اعظم، سنگاکارا، پولارڈ، شعیب ملک، بوپارہ ، عماد وسیم، سہیل خان اورمحمد عامر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسد شفیق، احمد شہزاد، پیٹرسن، روسو، سرفراز احمد، پریرا، انور علی، ملز، ذوالفقار اور محمد نواز جیسے کرکٹرز کا ساتھ حاصل ہے۔
یاد رہے کہ 24 فروری کو 2 میچز رکھے گئے ہیں، پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہو گی۔
واجح رہے کہ اب تک کے لیگ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راج ہے تاہم ٹیم 5 میں سے 3 میچز جیت کر7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے6، 6 پوائنٹس تاہم بہتر اوسط کی بنا کر لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 5 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی چوتھے جبکہ4 پوائنٹس کی حامل کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو