دہشت گردوں کی مالی اعانت پر مزید 13 اکاؤنٹس منجمد

سلام آباد(آن لائن نیوز اردو پاور) نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کردیے جس سے 2 سال کے دوران دہشت گردوں کی معاونت کی رپورٹس پر بند کیے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ، نیکٹا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزارت خزانہ کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ مربوط رابطوں کا موثر نظام قائم کریں تاکہ مشتبہ اکاؤنٹس اور ان میں آنیوالی رقوم پر نظر رکھی جا سکے اور پتہ چلایا جائے کہ وہ رقوم آگے کہاں کہاں اور کس کس کو پہنچائی گئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر نیکٹا نے متعلقہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو مشتبہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کے بارے میں آگاہ کیا اور انھیں فی الفور منجمد کرنے کی سفارش کی جس کا بغور جائزہ لینے کے بعداسٹیٹ بینک نے وزیرخزانہ کے علم میں لاکر مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ قبل ازیں تقریباً پونے 2سال میں 126 اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔

پنھنجي راءِ لکو