سی آئی اے کے ہیکنگ سے متعلق اب تک ایک فیصد راز بھی افشا نہیں کئے، وکی لیکس

لندن(آن لائن نیوز اردو پاور) خفیہ معلومات افشا کرنے والی وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق اب تک ایک فیصد بھی معلومات عام نہیں کی گئیں اور اب بھی بہت سی معلومات موجود ہیں جنہیں وقتا فوقتاً جاری کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے گزشتہ روز سی آئی ای کی جانب سے موبائل فونز اور اسمارٹ ٹیلی ویژن کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد وکی لیکس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق اب تک ایک فیصد بھی معلومات افشا نہیں کی گئیں جب کہ سی آئی کی ہیکنگ سے متعلق افشا کردہ معلومات کے نئے سلسلے کو ” والٹ 7 سیریز” کا نام دیا گیا ہے۔
وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سی آئی اے آئی فون، اینڈرائڈ اور اسمارٹ ٹی وی کو ہیک کر کے لوگوں کے وائس میسجز، ٹیکسٹ میسجز اور موبائل کے دیگر سوفٹ ویئر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور 2013 سے 2016 کے درمیان سی آئی اے نے تواتر سے لوگوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ وکی لیکس کے دو ذمہ داران کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیز گزشتہ سال افشا کردہ معلومات سے متعلق آگاہ تھیں جب کہ گزشتہ روز شائع کردہ مواد سے متعلق بھی خفیہ ادارے پہلے سے آگاہ تھے۔

پنھنجي راءِ لکو