راولپنڈی(آن لائن نیوز اردو پاور) پاک فوج کے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیے گئے جس میں 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
