زبردست فیچرز سے مزین اوپو کا نیا اسمارٹ کیمرا فون اے 57

کراچی(آن لائن نیوز اردوپاور) اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی اوپو (OPPO) نے حال ہی میں اپنا نیا کیمرہ فون اے 57 ریلیز کیا ہے اور پہلی مرتبہ اس کی ان باکسنگ کی گئی ہے تاکہ اس کے نئے فیچرز کا جائزہ لیا جاسکے۔
اوپو اپنی اسمارٹ فون مصنوعات کو ’ کیمرہ فون‘ کے طور پر پیش کرتا ہے اور اس کا نیا فون اے 57 فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل جب کہ 3 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو فون کو تیز رفتار پروسیسنگ فراہم کرتی ہے۔

اوپو اے 57 فون کی ایک جانب ہیڈفون جیک اور جارچنگ سلاٹ ہے جو بہت ہموار انداز میں موجود ہیں جب کہ دوسری طرف دو بٹن آوازکو کم اور ذیادہ کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔

اوپو اے 57 کے باکس کے ساتھ ایک چھوٹی لیکن کارآمد شے ہے جو ’سِم اجیکٹرپن ‘ کہلاتی ہے اور اس کے ذریعے فون سِم کو باآسانی نکالا اور شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ کی قیمتی فون کی حفاظت کے لیے ایک سلیکون بیک کور بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ فون کے تمام فیچرز استعمال کرنے اور اسے سمجھنے کے لیے دو عدد یوزر مینوئل بھی دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک بہترین کوالٹی کا برانڈڈ چارجر یوایس بی سلاٹ کے ساتھ دیا جارہا ہے۔

کیمرے کی آزمائش
ان باکسنگ کے عمل کے دوران کیمرہ چیک کرنا سب سے اہم ہوتا ہے ۔ اس کی ایک تصویر لی گئی جو بہت صاف اور روشن تھی۔ تصاویر کو سوائپ کرنا بہت آسان ہے جبکہ انہیں دیکھتے ہوئے ان گنت فیچر سامنے آتے ہیں۔

اوپو اے 57 میں 16 ایم پی کا بہترین کیمرہ ہے جو مشہور ترین ایف ون پلس اور ایف ون ایس کا اہم فیچر رہا ہے۔ یہ کیمرہ بہترین تصویر کشی کی وجہ سے تعریفیں سمیٹ چکا ہے۔ اس کا f/2.0 اپرچر، بیوٹیفائی 4.0 اور اوپو اسکرین فلیش فیچر کم ترین روشنی میں بھی انتہائی روشن سیفلی فراہم کرتا ہے جسے آپ فوری طور پر دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

اوپو میں ایک خاص فیچر بیوٹیفائی 4.0 مزید بہتر بناکر پیش کیا گیا ہے جس کے لیے سینکڑوں صارفین کی رائے کا خیال رکھا گیا ہے۔ اب اس میں تصویر کو دلکش بنانے والے 7 لیول متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اس کی بدولت اب صارفین صاف جلد، روشن آنکھوں اور دیدہ زیب فیچر والی تصاویر لے سکتے ہیں۔

اوپو اے 57 میں بوکے افیکٹ بھی شامل کیا گیا ہے جو پس منظر (بیک گراؤنڈ) کو دھندلا کر تصویر کو مزید خوبصورت بنادیتا ہے اور دوسری جانب تصویر کے خدوخال کو نمایاں کرکے انہیں مزید جاذبِ نظر کرتا ہے۔

دیدہ زیب ڈیزائن ، فنگر پرنٹ ریڈر اور بہترین سیلفی والے اوپو اے57 کی قیمت صرف 24 ہزار 899 روپے ہے جو اس قیمت میں ایک بہترین انتخاب ہے۔

پنھنجي راءِ لکو