ٹویٹرپرکروڑوں اکاؤنٹس انسان کے بجائے سافٹ ویئرچلارہے ہیں

واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق اگر کوئی آپ کی ٹویٹر پوسٹ، لائک یا شیئر کرتا ہے تو ضروری نہیں وہ انسان ہو بلکہ وہ کوئی کمپیوٹر پروگرام بھی ہوسکتا ہے جسے ’’ٹویٹربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹویٹر کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے کروڑوں اکاؤنٹس انسانی نہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے 319 ملین (31 کروڑ 90 لاکھ) میں سے 4 کروڑ 80 لاکھ صارفین روبوٹ پر مشتمل ہیں۔ یہ چھوٹے کمپیوٹر پروگرام ہوتے ہیں جو معلومات کو آگے بھیجنے، ری ٹویٹ کرنے اور دیگر امور انجام دینے کا کام کرتے ہیں۔
اگرچہ بعض بوٹس ٹویٹر پر ایک بھونچال مچارہے ہیں لیکن کچھ اکاؤنٹ بہت مفید ہیں جن میں صارفین کی معلومات، صحت کا احوال اور قدرتی آفتوں سے خبردار کرنے والے بوٹس مقبول ہیں۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین نے 6 زمروں میں 1150 فیچرز نوٹ کرکے ان بوٹس کا پتا لگایا ہے۔ ان میں ٹویٹ کا متن، نیٹ ورک پیٹرن، ٹویٹ کے اوقات اور احساسات بھیجنے وغیرہ کو نوٹ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے ایک ماڈل بنا کر اس میں ٹویٹس کا ڈیٹا شامل کیا اور تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ 9 سے 15 فیصد اکاؤنٹس بوٹس چلارہے ہیں نہ کہ انسان، اور ان میں سے کئی بہت مفید بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سوشل بوٹس رضاکارانہ سرگرمیوں، خبروں اور معلومات کی ترسیل کا کام کررہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو