فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں متفق

اسلام آباد(آن لائن نیوز اردو پاور) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے ڈیڈ لاک جاری تھا اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان مذاکرات کے کئی دور بھی ہوئے تاہم آج پارلیمانی جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان 2 سال کے لیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی بحالی سے متعلق قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.