پی پی رہنما بابر بٹ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو پاکپتن سے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
آن لائن نیوز کے مطابق پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابرسہیل بٹ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عاطف جٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا جن میں علی جٹ، محمد دین، شاہد، سجاد اور شوکت شامل ہیں جب کہ سی آئی اے کی ٹیم نے مرکزی ملزم عاطف جٹ کوپاکپتن سےگرفتارکیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاطف جٹ کو ساتھی کا موبائل فون استعمال کرنے پرٹریس کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف جٹ نے شاہد اورشوکت کے ساتھ مل کربابربٹ کو قتل کیا تھا جب کہ تفتیشی ٹیم نے ملزموں کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 2012 میں عاطف جٹ کے والد کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام عاطف جٹ نے بابربٹ پر لگایا تھا اور اس کا بد لہ لینے کے لیے عاطف جٹ نے بابرکو قتل کرایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.