پہلی مرتبہ کسی جانور کے ہر دماغی خلیے کی سرگرمی ریکارڈ کرلی گئی

نیویارک(آن لائن نیوز اردو پاور) ہمارے دماغ کے خلیات سے ہمہ وقت سگنل خارج یوتے رہتے ہیں اور انہیں جان کر ہم دماغ کو بہتر طور پر سمجھ سکتے۔ اس ضمن میں ماہرین نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سادہ جانور کے اعصابی نظام (نروس سسٹم) کی پوری سرگرمی ریکارڈ کرلی ہے۔
اس سادہ جانور کا نام ہائیڈرا ہے جس کے بدن کے اندر ہر اعصابی خلیوں (نیورونز) کی سگنل فائرنگ نوٹ کی گئی ہے۔ ہائیڈرا ایک سادہ، چھوٹا اور شفاف جانور ہے جس کا تعلق جیلی فش کے خاندان سے ہے۔ اس کی چلت پھرت اور نیورون فائرنگ کو پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاکہ اس کے اہم رازوں کی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اس کامیابی کے بعد مستقبل میں انسانی جسم و دماغ کی سرگرمیوں کو مکمل گہرائی کے ساتھ سمجھا جاسکے گا۔
ہائیڈرا کا دماغ قدرت کے کارخانے میں بہت سادہ لیکن دلچسپ ہوتا ہے اور اس میں چند ہزار دماغی خلیات ہی ہوتے ہیں جو اس کا ہر فعل کنٹرول کرتے ہیں۔
اس کےلیے کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسداں رافیل یوسٹے نے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ایک ایسا ہائیڈرا تیار کیا جس کے نیورون کیلشیم کی موجودگی میں چمکنے لگتے تھے۔ کیلشیم آئن، نیورون کی سرگرمی میں بڑھ جاتے ہیں اس طرح ماہرین نے اس جانور کے پورے اعصابی سرکٹ میں ہونے والی سرگرمی کو مکمل طور پر ریکارڈ کرلیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ جب جب ہائیڈرا نے کچھ کھانے کےلیے اپنا منہ کھولا تو ہائیڈرا میں معدہ نما مقام سرگرم اور نمایاں نظر آیا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اسی طرح وہ انسانی دماغی سرکٹ اور اس کی سرگرمیوں کو سمجھنے لگے تو اس سے شیزوفرینیا سمیت کئی دماغی امراض کے علاج کی راہ ہموار ہوگی۔

پنھنجي راءِ لکو