بھارت میں کرکٹ میچ پر جھگڑا نوجوان کی جان لے گیا

وجے واڑہ(آن لائن نیوز اردوپاور) آندھرا پردیش میں کرکٹ میچ کی وجہ سے ہونے والا جھگڑا ایک نوجوان کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق وجے واڑہ کی ٹیلی کام کالونی میں انجینئرنگ اسٹوڈنٹ کرن کمار بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند قریب سے گزرنے والی ایک خاتون دیواکی دیوی کو لگی۔
اگرچہ کرن کمارنے فوراً معافی مانگی مگر قریب میں موجود گھر سے دیواکی کا بیٹا سری کانتھ باہر آیا اور کرن سے الجھنے لگا، پھر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر سری کانتھ غصے سے گھر گیا اور وہاں سے چھری اٹھالیا جو اس نے کرن کے سینے میں گھونپ دی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

پنھنجي راءِ لکو