چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

اسلام آباد(آن لائن نیوز اردو پاور) ملک بھر میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ منگل کو شروع ہوگا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔
چھٹی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ملک بھرکے 88 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا کام کیا جائے گا، اس میں پنجاب وسندھ کے 21 ،21 بلوچستان کے 17 خیبر پختونخوا کے 12 جبکہ فاٹا کے 6 اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے 5، 5 اضلاع شامل ہیں۔ اس مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مردم شماری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.