فیس بک نے مدرز ڈے کیلیے اپنا ایموجی پیش کردیا

سلیکان ویلی: ماؤں کے عالمی دن (مدرز ڈے) کے موقعے پر فیس بُک نے ایک نیا تاثراتی ایموجی (ری ایکشن ایموجی) ’’تھینک فُل‘‘ پیش کردیا ہے تاکہ صارفین فیس بُک کے ذریعے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرسکیں۔
اگرچہ یہ ایموجی پچھلے سال بھی پیش کیا گیا تھا لیکن اس بار یہ زیادہ شوخ رنگوں والے جامنی پھول کی شکل میں ہے جب کہ فیس بُک کی اسمارٹ فون ایپ استعمال کرنے والے صارفین جب اس ایموجی کے آئیکن کو ایک سیکنڈ تک پریس کرکے چھوڑیں گے تو پوری اسکرین پر پھولوں کی برسات ہوجائے گی اور یہ نظارہ فرینڈ لسٹ میں شامل تمام افراد دیکھ سکیں گے۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب کی بار پیش کیے گئے ری ایکشن ایموجی ’’تھینک فُل‘‘ کا مقصد ماں سے محبت کے جذبے کے اظہار کو زیادہ جاندار بنانا ہے کیونکہ مدرز ڈے پر کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مقابلے میں فیس بُک پر سب سے زیادہ پیغامات پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ پچھلے سال مدرز ڈے کے حوالے سے فیس بُک پر صرف ایک دن میں آنے والے پیغامات کی تعداد تقریباً 11 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو