جرمنی کا افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی بحالی پر زور

برلن(آن لائن نیوزاردو پاور) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جرمن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے زیگمار گابریئل نے کہا کہ دشمن تو دشمن امن کا قیام تو دوستوں کے ساتھ بھی مشکل ہوتا ہے، افغانستان میں سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ جرمنی کو افغانستان میں اپنی موجودگی ختم کر دینی چاہیئے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے 40 فیصد حصے پر اب بھی طالبان کا کنٹرول ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کی کمزور حکومت امن کے قیام میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اور ملک میں طالبان کے ساتھ داعش اور دیگر عسکریت پسند گروپ بھی زور پکڑتے جا رہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو