راولپنڈی(آن لائن نیوزاردو پاور) پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Maj Gen Asif Ghafoor ✔ @OfficialDGISPR
“Our strat cap is a guarantee of peace agnst belligerent neighbour & only meant to ensure, no one thinks war remains an option”, COAS(2 of2)
5:43 AM – 5 Jul 2017
834 834 Retweets 2,283 2,283 likes
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصر میزائل بھارت کے جنگی نظریے ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ ڈاکٹرائن پر ’’ٹھنڈا پانی‘‘ انڈیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جارح پڑوسی سے امن کی ضمانت ہے، جنگ سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے، بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کے لیے تمام حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Maj Gen Asif Ghafoor ✔ @OfficialDGISPR
“Nasr Puts ‘cold water’ on ‘cold start’!” COAS.
COAS witnessed training launch of ‘SSM Nasr’ with enhanced range and manoeuvrability.(1of2)
5:41 AM – 5 Jul 2017
771 771 Retweets 1,922 1,922 likes
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رواں ہفتے پاکستان نے میزائل تجربات کے سلسلے کا کامیاب انعقاد کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوہری اثاثوں کے موثر کمان اینڈ کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ، وزیراعظم ، آرمی چیف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائر چیف اور نیول چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔


