نواز شریف عوام پر عذاب تھے ،زرداری

ملتان .. پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا۔ عوام پر عذاب بن چکے تھے۔ صرف ان کے چند یار خوش تھے۔ ہمارے دور میں عوام خوش تھے ۔ملک جب بنتا ہے جب عوام خوش ہوتے ہیں۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تو مشرف ان کے سینوں پر بیٹھا تھا۔ ان کی مجال نہیں تھی اسے نکالنے کی۔ پیپلزپارٹی نے عوام کی طاقت سے اسے نکالا۔ پاکستان کے غریبوں کے10 سال گئے لیکن وہ چلا گیا۔ اسے لانے والا نواز شریف تھا ۔ یہ اس کی غلط پالیسیاں تھیں او رآج بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ڈی ریل ہوتی رہی، اسے ہم نے بحال اور مستحکم کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اسپیکر کہتا ہے کہ شاید حکومت جانے والی ہے، میں کہتا ہوں کہ جانے والی نہیں بلکہ حکومت جارہی ہے۔ زرداری نے کہا کہ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ہوسکتا ہے کل کر دیں۔انہوںنے کہا کہ میاں صاحب آج پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا میں کہتا ہوں میاں صاحب، آپ کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے تھے۔ا نہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سی پیک کو قرضہ لینے والی ایجنسی سمجھ لیا ۔ چین سے قرض لیا ہے معلوم نہیں کیسے ادا کریں گے ؟ کسی کے پاس بھی کل کاکوئی منشور نہیں لیکن ہمیں قرض اتارنے کا طریقہ آتاہے۔

پنھنجي راءِ لکو