جہلم ( عبدالغفور بٹ ) روح کی تسکین کیلئے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں لائن ازم کا بنیادی مقصد مخلوق خدا کی خدمت کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ضلع جہلم اس حوالہ سے بہت زرخیزخطہ ہے جس میں لائن ازم پر جس جانفشانی اور لگن کے ساتھ کام ہونے کی وجہ سے بہتر تنظیم سازی اور لیڈر شپ میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ضلع جہلم کا لائن ازم میں ایک نام اور مقام ہے جو لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار (پی ایم جے ایف) انڈو ز امیدوار برائے انٹر نیشنل ڈائریکٹر 2018-2020و پاسٹ کونسل چیئرپرسن و چیف ایگزیکٹو ستارہ گروپ آف اندسٹریزمیاں ادریس احمد نے جہلم میں ممبر شپ گروتھ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا جس میں ، میرپور میں پہلا لائن کلب میرپور ایگزیکٹو اے جے کے لائن کلب جو50 ممبران پر مشتمل ہے۔ (پی ایم جے ایف) انڈو ز امیدوار برائے انٹر نیشنل ڈائریکٹر لائن میاں ادریس احمد نے بنا کر ڈسٹرکٹ گورنر 305N2 میجر(ر) محمد انور کو تحفہ کیا، جبکہ جہلم کے l4lلائنز نے میاں ادریس احمد اور چوہدری محمد اظہر ملٹی پل کونسل چیئرمین2017-18 کو جہلم آمد پر162 نئے ممبران اور چار نئے کلبوں کا لائنزکلب انٹرنیشنل ممبر شپ گروتھ کے سلسلہ میں جہلم پہلی آمد بار پر تحفہ پیش کیا۔ معزز مہامنان گرامی کو آمد پر سٹرکٹ گورنر305N2 لیڈر آف دی ائیر میجر (ر) محمد انور مرزا ،پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر، چیرمین ایڈوائزری کونسل و وائس چیرمین کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کینٹ راجہ واجد محمود ڈسٹرکٹ 305N2 کیبنٹ سیکرٹری لائن محمد اسحاق ڈار، انڈوز ڈسٹرکٹ گورنر ارشد محمود لال دین نے مالا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقعہ پر ، ایسوی ایٹ دسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری جاوید اسلام قریشی، انٹر نیشنل فنانس ایم جے ایف لائن مظہر اکرام، ویزٹیشن چیئرپرسن لائن شکیل احمد سیٹھی، ڈسٹرکٹ کیبنٹ فنانس لائن وقار حسین، ڈسٹرکت کیبنٹ فیسلیتیٹر و وائس صدر جہلم رائل لائنز کلب عبدالغفور بٹ، ریجن چیئرپرسن حافظ غلام مصطفی، زون چیئرپرسن لائن یاسر حسین مغل، جی ایل ٹی لائن چوہدری بدر، لائن مقصود ملک، لائن فرحان ڈار صدر جہلم رائل لائنز کلب و صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، لائن راجہ نجم زون چیئرپرسن، لائن چوہدری قدیر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، حاجی ندیم خان صدر جہلم پاپولر لائنز کلب، لائن آصف جہانگیر پاسٹ صدر پاپولر لائنز کلب، ،میاں ادریس کیانی ممبر شپ چیرپرسن بھی موجود تھے۔
