سندھ بی بی شہید خطرات کے باوجود اپنے عوام کے درمیان رہیں، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے خطرات کے باوجود اپنے عوام کے درمیان رہنے کو ترجیح دی، پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے مختلف بارہ شہروں میں ہولوگرام کے ذریعے خطاب اور پارٹی اجلاس میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو خطرات کے باوجود اپنے ملک واپس آئیں۔

بی بی شہید نےہمیشہ اپنے وطن مٹی کی خوشبو کو یاد رکھا، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جنگ اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کےلیے تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو مخاطب کررتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید کےغم کو طاقت میں تبدیل کرکے آگے بڑھ رہےہیں، کارکنان تیار رہیں، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں سب کو حیران کردے گی۔

علاوہ ازیں بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ک یزیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خورشیدشاہ، فریال تالپور، نثارکھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں،مخالفین اب اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں، پیپلزپارٹی انتخابات میں ملک بھرسے کامیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.