آرمی چیف پہلی بار سینیٹ کی ہول کمیٹی کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے

سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا، جس میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ،کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر سینیٹ کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

اجلاس میں ارکان کو قومی سلامتی کی صورتحادیگر ممالک سے روابط، اسلامی فوجی اتحاد اور افغان امور پر تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جائےگا۔

چیئرمین سینیٹ کے مطابق ،جی ایچ کیو کو گزشتہ ہفتے نمائندہ بھیجنے کیلیے خط لکھا تھاجواب میں بتایا گیا کہ آرمی چیف خود بریفنگ کیلئے آئیں گے۔

چھ سال پہلے بھی پارلیمنٹ کا بند کمرہ غیرمعمولی اجلاس ہوچکا ہےجس میں اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.