پاکستان نے امریکا کی نئی سیکیورٹی پالیسی کو مسترد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیا سے متعلق جاری کردہ نئی سیکیورٹی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

اکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان خود ہمسایہ ممالک کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے، پراکسی کے ذریعے پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشتگردی کیلئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے، افراد، تنظیمیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں جبکہ کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا امن بھارت کے معاندانہ عزائم کے باعث خطر ے میں ہے جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر مظالم اور سیزفائر لائن پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے، موثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کی پاکستانی کوشش کو سبوتاژ کیا جارہا ہے تاہم ان ایشوز کے باوجود پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم، پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پڑوسی ملک پاکستان مخالف عناصر کو دہشتگردی کیلئے مالی معاونت فراہم کررہا ہے، جنوبی ایشیا کا امن بھارتی عزائم کے باعث خطرے میں ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو