بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پرتعلیمی ادارے، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ بند ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال اور مظاہروں کی کال کے بعد کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو نظربند کردیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق سری نگرسمیت مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر کو بھارتی آرمی نے آپریشن کے دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد وادی میں کیشدگی بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2017 کو مقبوضہ کشمیر کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے خونی سال کہا جا رہا ہے، رواں برس بھارتی فورسز نے کم از کم 210 کشمیریوں کو شہید کیا جو 2010 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔