اسلام آباد: فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کے معاملے پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا سپریم کونسل کے ارکان نے ملاقات کی۔
بات چیت میں وزیر اعظم نے فاٹا اصلاحات پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔ فاٹا سپریم کونسل میں فاٹا کی ایجنسیوں کے عمائدین شامل تھے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت فاٹا کے عوام کو جلد از جلد قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا تھا کہ فاٹا معاملے پرحکومت کو فاٹا سپریم کونسل کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔
سینیٹر جاوید عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد قوم کو اس معاملے پرخوشخبری سنائیں گے۔
رہنما تحریک انصاف نعمان وزیرنے الزام لگایا کہ فاٹا اصلاحات بل سے اصلاحات کونکال دیا گیا ہے۔
یہ باتیں انھوں نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔