ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو دھمکی

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہم سے ہزاروں لاکھوں ڈالر بلکہ اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ ہم نے ان کے ووٹوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ انھیں ہمارے خلاف ووٹ دینے دو،ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں۔ بلکہ ہمیں کروڑوں ڈالر کی بچت ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یروشلم کے بارے میں امریکی اعلان کے بعد آج عرب اور مسلمان ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک سو ترانوے رکن ممالک خصوصی ہنگامی اجلاس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے رکن ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے کہا ہے کہ وہ انھیں ہمارے خلاف ووٹ دینے والوں کے بارے میں رپورٹ کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی جانے والی ہے۔ قرارداد کے مسودے میں امریکا کا نام تو نہیں لیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ یروشلم کے بارے میں ہر فیصلے کو ختم کیا جائے۔

پنھنجي راءِ لکو