بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ آج پاکستان پہنچیں گی

پاکستان سفارتی محاذ پر بھی بھارت سے بہت آگے، دہشت گرد کلبھوشن سے ملاقات کیلئے ان کی بیوی اور والدہ آج پاکستان آئیں گی، دونوں خواتین پروازای کے612 کے زریعہ دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچیں گی، کلبھوشن کے اہلخانہ کو پاکستان پہنچنے پر دفترخارجہ لے جایاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق دھند کے باعث کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کی پروازتاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اہلخانہ کی ملاقات12 بجے کے بعد متوقع ہے، کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے دفتر خارجہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دفتر خارجہ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے دستے بھی تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔

کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ ملاقات کے بعد اسی روز واپس چلی جائے گی، ملاقات کےدوران اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب کلبھوشن سے ملاقات کے بعد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو میڈیا سے بات چیت سے بھارت نے روک دیا یا بھارتی دفتر خارجہ نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ میڈیا سے بات نہیں کریں گے جبکہ بھارتی میڈیا کو بھی پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

پاکستان نے ملاقات کی اجازت دینے کیساتھ ساتھ میڈیا سے بات کرنے کی بھی اجازت دی تھی، بھارتی میڈیا ک ویزے جاری کرنے کی پیش کش بھی کی گئی تھی، یہ بھی کہا گیا تھا کہ میڈیا کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سےسوال جواب بھی کرسکے گا۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے بھارت حقیقت کاسامنا نہیں کرنا چاہتا اسی لیے کلبھوشن کی فیملی کومیڈیاسے گفتگو سے منع کردیا۔

پنھنجي راءِ لکو