قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اس سے قبل پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس مزار قائد پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نوازستی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی گارڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تقریب میں شرکا کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

صدر ممنون حسین نے قائداعظم کےیوم ولادت پرپیغام میں کہا کہ مادروطن کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کسی قربانی سےگریزنہ کیا جائےقائدکےافکارکی روشنی میں مستقبل کالائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاپیغام میں کہنا ہے کہ ماضی کی کوتاہیوں سےسیکھ کرمنزل کےحصول کیلئے جدوجہدکرنی ہوگی۔

قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے قائداعظم کےیوم
پیدائش پر نغمہ جاری کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو