فاٹا سے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن کا خاتمہ صرف چند دنوں کی بات: وزیراعظم

گذشتہ روز کو خیبر ایجنسی جمرود میں تھرڈ گورنر خیبرپختونخوا فاٹا یوتھ اسپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ‘برطانوی حکمرانوں نے اپنے وسیع تر مفادات کے حصول کے لیے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن تشکیل دیا لیکن موجودہ حالات کے تناظر ضروری ہے ایف سی آر کی جگہ ملک میں رائج قانون کو نافذ کیا جائے’۔
وزیراعظم نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات میں جانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے غیرمعمولی کام کیا اور فاٹا بل کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے فاٹا کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کریں اور ہم اپنا وعدہ وقت پر پورا کریں گے’۔
قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں فاٹابل غائب ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘فاٹا بل کا وعدہ پورا کرنا کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضہ ہے’۔

پنھنجي راءِ لکو