نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی روک دی

نیب نے عارضی طور پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور وزارت داخلہ کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی بھی روک دی ہے تاہم ابھی تک اسحاق ڈارکی گرفتاری کے بارے میں چیئرمین سینٹ کوآگاہ کرنے کیلئے خط بھی نہیں بھجوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ،نیب نے اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا معاملہ عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کی کاپی جمع کرانے کیلئے 2جنوری کی تاریخ دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.