پاکستان نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو