ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران عوام کے حقوق کا احترام کرے، دنیا ایران میں ہونے والے پرامن مظاہروں کو دیکھ رہی ہے۔
ایران میں عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں، انڈوں کی قیمتوں میںاضافے سےشروع ہونے والےمظاہرے مختلف شہروں تک پھیل چکےہیں۔
بدعنوانی اور اقتصادی صورتحال سے تنگ عوام ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے جب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کیننز کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
اچھے ایرانی عوام اپنے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، ظالم حکومت ہمیشہ نہیں چل سکتی۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کے اتحادی اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے حکومت کے مخالفین کروا رہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو