لودھراں ضمنی انتخاب:علی ترین سمیت دیگرامیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیےطلب

ریٹرننگ آفیسر نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیربلوچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 3 جنوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین کو 4 جنوری کوطلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.