مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 739 سے سعودی عرب پہنچ گئے۔
نوازشریف اور شہبازشریف کی آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سینیٹرآصف کرمانی اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 27 دسمبر کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔
نوازشریف کی اچانک سعودی عرب روانگی کے باعث 31 دسمبر کو کوٹ مومن سرگودھا میں منعقدہ جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
