خوشاب میں جوہرآباد پھاٹک پر کار اور مسافر بس کے درمیان تصام کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافربس سیالکوٹ سے بنوں جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
