این آر او کا چانس ملے گا نہ احتساب سے فرار کا امکان۔ پی ٹی آئی نے شریف خاندان کو دبوچنےکا بھرپورپلان بنالیا۔
تحریک انصاف کے اعلی سطح اجلاس میں شریف خاندان کے احتساب سے فرار کے تمام حربے ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ امریکا ہویا سعودی عرب کہیں سے این ار او نہیں ملے گا۔ شریف خاندان کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ قوم کی دولت واپس لوٹانے کےعلاوہ شریفوں کے پاس کوئی چارہ نہیں۔
پی ٹی آئی قیادت نےاے پی سی اور قصاص تحریک کی بھرپورحمایت کااعادہ کیا۔
اجلاس میں اسحاق ڈار کے کرپشن کیسز اور فاٹا کے معاملے پربھی غور کیا گیا۔
